اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی وزیر دفاع اورسولافون درلائن نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں عراق اور شام میں داعش کے ساتھ جنگ کے بارے میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ برلن حتمی طور پر دہشتگرد گروہوں کے خلاف فوجی مقابلے کے لئے اپنے اپنے آپ کو آمادہ کرے کہاکہ جرمنی، عراق میں کرد پیشمرگہ فورسز کی تربیت کے لئے اپنے فوجی بھیجنے پر غور کررہا ہے اور ممکن ہے، کرسمس کی چھٹیوں سے قبل یہ اقدام انجام پاجائے۔ جرمنی کی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جلد از جلد علاقے میں دہشتگردوں کے شکست ناپذیر ہونے کے طلسم کو ٹوٹ جانا چاہیے اور دنیا اس سے زیادہ، دہشتگردوں کے جرائم کا مشاہدہ نہیں کرسکتی۔ جرمنی کی وزیر دفاع کا یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ، بعض ذرائع نے دہشتگرد گروہ داعش کے حوالے سے برلن کی خارجہ و سیکیورٹی پالیسی کے تعیّن کے لئے، جرمنی کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کی خبر دی تھی۔
.......
/169